Sep 26, 2018 08:53 pm
views : 343
Location : Domestic Place
Lahore- Traffic Police Helmet Awareness Campaign
لاہور، ٹریفک پولیس کی جانب سے مفت ہیلمٹ تقسیم
ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی پاسداری مہم کے سلسلے میں لاہور کی
مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کئے گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق امپائر علیم ڈار بھی ٹریفک پولیس مہم کا حصہ
بنے۔
اس موقع پر علیم ڈارکا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی اور اصولوں کی
پاسداری کسی بھی ملک کے عوام کیلئے بہت زیادہ ضروری ہے۔ ہم ترقی یافتہ
ممالک سے بہت پیچھے ہیں لیکن ہم لوگوں میں شعور ضرور آرہا ہے جس کا سہرا
ٹریفک پولیس کو جاتا ہے، جب تک ہم خود تبدیل نہیں ہونا چاہیں گے تب تک ہم
میں تبدیلی نہیں آسکتی، عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ موٹر سائیکل چلاتے
وقت ہیلمٹ پہنیں اور موبائل فون ہرگز استعمال نہ کریں، یہ دوسروں کی زندگی
اور خود کی زندگی کیلئے بہتر ہے۔ تبدیلی اس وقت تک نہیں آسکتی جب تک عوام
خود تبدیل نہیں ہوگی۔ ملک کی خوشحالی ٹریفک قوانین کی پابندی میں مضمر ہے۔
سٹی ٹریفک آفیسر رانا لیاقت کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں ہے کہ ہر کام سزا
،جرمانے اور ایف آئی آر کے ساتھ ہو، کچھ چیزیں ہمیں ازخود بھی محسوس کرنی
چاہیے، ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری مہم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، ہم عوام
میں شعور اجاگر کرنا چاہتے ہیں ، ہم لوگوں کی زندگیاں بچانے کی بات کررہے
ہیں، تبدیلی اندر سے آتی ہے، 25 سو وارڈن صبح شام کام کرکے لاہور کی 11.5
بلین آبادی کو تبدیل کردیں گے تو یہ ممکن نہیں ہے۔