Sep 26, 2018 09:32 pm
views : 352
Location : KMC Old Building
Karachi- British Food Delegation meets Chairman KMC
کراچی، آٹے میں وٹامن بی اور آئرن کے استعمال کیلئے تمام فلور ملز کو پابند کرینگے، بلدیہ عظمیٰ کراچی
کمشنر کراچی میٹروپولیٹن ڈاکٹر سید سیف الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو
غذائی قلت کا سامنا ہے، خاص طور پر نیوٹرنٹس ، وٹامن اور کچھ معدنیات جو
بہت کم تعداد میں چاہیے ہوتے ہیں لیکن اس کی کمی ہوتی ہے، خاص طور پر حاملہ
خواتین میں اور جو بچے پرورش پارہے ہوتے ہیں۔
برطانیہ سے آئے ایک وفد سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سیف الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ خاص طور پر دیکھا
جائے تو خون کی کمی کی وجہ آئرن کا نہ ہونا ہے، اس لئے ہم نے خوردنی تیل
میں وٹامن اے اور وٹامن ڈی کو شامل کرنا کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ کچھ
کمپنیوں نے تو وٹامن اے اور وٹامن ڈی کے ساتھ خوردنی تیل تیار کرنا شروع
بھی کردیا ہے۔ خوردنی تیل میں وٹامن اے اور وٹامن بی کے استعمال کا فائدہ
یہ ہوگا کہ بیماریاں کم ہوں گی، بیماریاں کم ہوں گی تو ہسپتالوں میں دباؤ
کم ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مائیکرو نیوٹرن بہت مفید ہے، اس لئے اب بلدیہ عظمیٰ
کراچی کی کوشش ہوگی کہ تمام فلور ملز کو پابند کیا جائے کہ وہ وٹامن بی
اور آئرن آٹے میں استعمال کریں ۔ اس ضمن میں ہم صوبائی اسمبلی سے قانون
سازی کی بھی سفارش کریں گے۔