لاہور، پنجاب میں پینے کا صاف پانی دینے کیلئے وسائل موجود نہیں ، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ایمانداری سے کہتا ہوں کہ
حکومت کے پاس پورے پنجاب میں پینے کا صاف پانی دینے کیلئے وسائل موجود نہیں
ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مخیر حضرات، این جی اوز اور تاجر
برادری کی مدد درکار ہے۔
لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد
سرور کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں عالمی برادری نے پینے کے صاف پانی کے
پروجیکٹس کیلئے اربوں ڈالر دیئے، وفاقی حکومت کی جانب سے اور صوبائی
حکومتوں کی جانب سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے لگائے جانے والے
پروجیکٹس آج بند پڑے ہیں۔
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صنعتکار اپنی صنعتوں میں مزدوروں کیلئے پینے کے صاف پانی کا بندوبست کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صنعتکاروں، این جی اوز اور دیگر مخیر حضرات کی
جانب سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے لگائے جانے والے پلانٹس کی
تفصیلات صوبائی حکومت کو بھی فراہم کی جائے تاکہ اس ضمن میں منصوبہ بندی
کرتے وقت بوجھ کم ہوسکے۔