Sep 26, 2018 10:38 pm
views : 380
Location : Sindh Assembly
Karachi- Provincial Minister Nasir Hussain Shah Media Talk
کراچی، امید ہے ایشیا کپ کی ٹرافی پاکستان اپنے نام کرلے گا، ناصر حسین شاہ
صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ میں آج
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری مقابلے میں پاکستان کو فتح حاصل
ہوگی اور انشاء اللہ قومی کرکٹ ٹیم فائنل بھی اپنے نام کرے گی، ایک میچ میں
بھارت سے پاکستان کو شکست ہوئی ہے ، امید ہے آئندہ ہماری ٹیم فتح سے
ہمکنار ہوگی۔
سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر
حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں امن وامان کی صورتحال بہت
زیادہ بہتر ہوئی ہے البتہ اسٹریٹ کرائم کی اکا دکا وارداتیں ضرور ہوتی ہیں
اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ اکا دکا وارداتیں بھی نہ ہو۔ وزیرا علیٰ سندھ سید
مراد علی شاہ نے اس کا نوٹس بھی لیا ہے اور آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ حکام کو
ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں، اس کے علاوہ اسٹریٹ کرائم کی بیخ کنی کیلئے
قانون سازی بھی جاری ہے، امید ہے آئندہ ان وارداتوں میں مزید کمی آئے
گی،ہم پرامید ہیں کہ زیرو کرائم کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
ناصر حسین شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت کے قیادت پر بات کرنے
سے جذبات مجروح ہوتے ہیں ہم نے بارہا کہا ہے کہ تمام جماعتوں کی قیادت قابل
احترام ہے لہٰذا قیادت پر بات کرنے سے گرما گرمی کا ماحول پیدا ہوتا ہے تو
اس سے اجتناب برتاجائے۔