Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 26, 2018 10:41 pm views : 375

Location : Domestic Hotel

Islamabad- Chairman PPP Bilawal Bhutto addresses
  • Urdu

اسلام آباد، ملک ایک سلیکٹڈ حکومت کے حوالے کیا جاچکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نوابزادہ نصر اللہ خان کے دنیا سے جانے کے بعد بھی آج ان کے نام میں اتنی ہی طاقت ہے کہ جس سے حزب اختلاف کی ساری سیاسی جماعتیں ایک چھت کے نیچے بیٹھی ہوئی ہیں، نوابزادہ نصر اللہ کی زندگی کا ہر قدم جمہوریت پسندوں کیلئے ایک سبق تھا، انہوں نے سبق دیا کہ کوئی ایک سیاسی جماعت غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی، نوابزادہ نصر اللہ نے ساری زندگی ہر حکومت کے خلاف اپوزیشن کی، پیپلزپارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی دوسری حکومت میں وہ واحد دور تھا جب نواب صاحب حکومت میں تھے۔
اسلام آباد میں نوابزادہ نصر اللہ خان کی پندرہویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور نواب صاحب کا گہرا رشتہ تھا، مشرق کی بیٹی سے قدم سے قدم ملاکر نواب صاحب نے بہت سی سیاسی منزلیں ایک ساتھ طے کیں، نواب صاحب کے صاحبزادے افتخار احمد خان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، یہ نسلوں کی وفا کا رشتہ ہے، کل بھی نواب صاحب ہمارے ساتھ کھڑے تھے آج بھی نواب صاحب ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ایک اہم سیاسی دور سے گزررہا ہے، ملک ایک سلیکٹڈ حکومت کے حوالے کیا جاچکا ہے، ملک میں جذباتی جمہوریت مسلط کردی گئی ہے، پی ٹی آئی کے ناتجربہ کار حکمران اپنے غلط فیصلوں سے ملک کو تباہی کی جانب لے کر جارہے ہیں، میں نے تو سوچا تھا کہ سو دن بعد ڈٹ کر اپوزیشن کروں گا مگر سلیکٹڈ وزیراعظم نے ایسے حالات پیدا کردیئے ہیں کہ ہر گزرتا دن عوام کیلئے مشکلات کی وجہ بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں آج کے پروگرام کو جمہوریت پسندوں کیلئے نوابزادہ نصر اللہ خان کی روحانی مدد تصور کرتا ہوں، اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں، اختلافات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی فلاح کے ایشوز پر جہاں اتفاق ہوگا وہاں ہمیں ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

Recent News

Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved