لاہور: ہماری کارکردگی سے عوام کو تبدیلی محسوس ہو رہی ہے۔ عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف وفود کی ملاقات ہوئی ،اس موقع پر وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل سنے اوران کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے، اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی سابق ادوارسے کہیں بہتر ہے۔ 30دن میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں ۔ہماری کارکردگی سے عوام کو تبدیلی محسوس ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے شب روز کام کر رہے ہیں۔صوبے میں کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اختیار کی گئی ہے ۔کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انکا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والا بچ نہیں پائے گا۔ کرپٹ مافیا کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے ۔ہمارا مقصد عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔ہماری حکومت قومی مفادات کو سامنے رکھ کر کام کررہی ہے ۔