کراچی؛ وزیراعلیٰ سندھ سے نیدرلینڈ کی سفیر کی ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیدرلینڈ کی سفیر آر ڈی سٹوئس بریکن کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں کراچی میں نیدرلینڈ کے اعزازی کونسل جنرل طارق معین الدین خان سمیت نیدرلینڈ سفارتخانے کے ٹریڈ آفسرق حماد رضا بھی موجود تھے، ترجمان کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں زرعی پانی کے صحیح استعمال کے لیے کینال لائننگ شروع کی ہے،سمندری مداخت کاری کو روکنے کیلیے سندھ حکومت نے کوسٹل ہائی وے بنانے کا فیصلہ کیا ہے،
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو پینے کا پانی، نکاسی کے پانی کی تصرف اور پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے،پاکستان میں تجارت کاری کیلیے کراچی میں سیٹ اپ ہونا ضروری ہے،
نیدرلینڈ کی سفیر آر ڈی سٹوئس بریکن نےسندھ میں زرعی و آبپاشی شعبوں میں کام کرنے میں دلچسپی کااظہار کیا