کراچی :وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت پی اینڈ ڈی کا اجلاس
وزیر بلدیات سندھ کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کا اجلاس سیکرٹری بلدیات کے دفتر میں منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی،اجلاس میں ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی اور اسکیموں کے حوالے سے رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔
تمام جاری اسکیموں کی موجودہ حالت اور اس کے مکمل ہونے کی معیاد کے حوالے سے وزیر بلدیات کو آگاہی فراہم کی گئی ، اس موقع پر وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ تمام جاری اسکیموں کووقت مقررہ پر مکمل کرنے کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنایا جاۓ۔ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو ہر ڈپارٹمنٹ کے ذریعے زیادہ زیادہ ریلیف فراہم کرسکیں