اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ نے اٹلی کا سرکاری دورہ کیا
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورہ پراٹلی پہنچے ۔جہاں اٹالین نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر اٹلی کی بحریہ کے سربراہ نے استقبال کیا اور نیول چیف کو سلامی پیش کی گئی
پاک بحریہ کے سربراہ کی ا ٹلی کی بحریہ کے سربراہ اور کمانڈر اِن چیف اٹالین نیول فلیٹ سے ملاقاتیں کی ۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے اسٹاف کالج اٹالین نیوی میں خصوصی خطاب کیا-خطاب کے دوران بحرِ ہند کی علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور بحری امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کو تفصیل سے بیان کیا۔
نیول چیف کے خطاب میں اٹالین نیوی کے آفیسرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی،نیول چیف کا یہ دورہ بحری افواج میں بالخصوص بحری تعلقات میں فروغ کا باعث بنے گا۔