لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سے عالمی بینک کے جنوبی ایشیا ریجن کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے عالمی بینک کے جنوبی ایشیا ریجن کے کنٹری ڈائریکٹر پیچا موتھو الانگو کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پنجاب حکومت اور عالمی بینک کا مستقبل میں مختلف شعبوں خصوصاً سیاحت، اربن ڈویلپمنٹ اور ماحولیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عالمی بنکر پنجاب حکومت کا ایک مضبوط پارٹنر ہے۔سماجی شعبوں کی ترقی کے حوالے سے عالمی بنکا کا تعاون لائق تحسین ہے۔تحریک انصاف کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ صوبائی حکومت کلین اینڈ گرین پنجاب مہم شروع کر رہی ہے۔اس ضمن میں عالمی بینک کے تعاون کا کھلے دل سے خیرمقدم کریں گے۔
عالمی بینک کے جنوبی ایشیا ریجن کے کنٹری ڈائریکٹر پیچا موتھو الانگو کا کہنا تھا کہ عالمی بینک پنجاب حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجیحات کو مستقبل میں معاونت کے شعبوں میں شامل کریں گے