Sep 27, 2018 05:08 pm
views : 381
Location : Air University
Rawalpindi- COAS Addresses in Security of Pakistan Conference
راولپنڈی، پاک فوج ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پر امن ماحول فراہم کرے گی،سپہ سالار
سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پر امن ماحول فراہم کرے گی، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی کے سیمینار سے خطاب کیا ۔ انہوں نے ملک میں امن وامان کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور ملک وخطے میں امن کے قیام کیلئے اپنے ویژن کا ذکر کرتے ہوئے اندرونی وبیرونی چیلنجوں کو اجاگر کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی اورانتہاپسندی کے جنگ لڑرہی ہے، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، ملک میں استحکام کے لئے فوج اورقوم نے بہت قربانیاں دیں اورپاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو شکست دی جا سکتی ہے اور پاک فوج ملک کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے پرامن ماحول فراہم کرے گی۔