Sep 27, 2018 06:16 pm
views : 384
Location : Parliament House
Islamabad- Bilawal bhutto Zardari Media Talk
اسلام آباد، منی بجٹ میں عمران خان کی اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان عام آدمی کی زندگی آسان بنانے کی بات کرتے تھے تاہم منی بجٹ میں فائدہ ہوا ہے تو عمران خان کی اے ٹی ایم کو ہوا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ منی بجٹ میں غریب عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا، منی بجٹ سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا، بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافے سے غریب متاثر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے صرف انقلابی نعرے لگائے اور اقدامات نہیں کیے جبکہ عمران خان کو اپنے وعدوں پر قائم رہنا چاہیے۔ وزیراعظم ہاؤس میں بھینسوں کی نیلامی سےمذاق بنا کیونکہ اشتہارات کےخرچ کو دیکھیں تونیلامی نقصان میں رہی۔
انہوں نے کہا کہ منی بجٹ سے مایوسی ہوئی، یہ منی ڈرامہ ہے جو پی ٹی آئی کی عادت ہے، لگتا ہے تبدیلی والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بجٹ سے امیروں اور کالے دھن والوں کو فائدہ ہوا ہے، نان فائلرز کو چھوٹ دینا کسی اسکینڈل سے کم نہیں، ہم نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دلوائی، ہم نے چوہدری نثار جیسے اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین کمیٹی بنایا تاکہ کڑا احتساب ہو۔