Sep 27, 2018 06:21 pm
views : 352
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی کمی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں محض 58 پوائنٹس کی معمولی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات (27 ستمبر 2018ء) کو مارکیٹ میں معمولی کمی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس محض 58 پوائنٹس کی معمولی کمی کے بعد 40851 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 330 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 102 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 210 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔