Sep 27, 2018 07:08 pm
views : 392
Location : Minhaj-ul-Quran
Lahore- PAT Chief Tahir ul Qadri Press Conference.mp4
لاہور، طاہر القادری کا لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
منہاج القرآن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اور دیگر سابق وزراء کے نام عوامی تحریک کے دائر کردہ سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں شامل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ہم سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے ، ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے۔
طاہر القادری کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے اصل ذمہ داروں کو تو طلب ہی نہیں کیا، ٹرائل کورٹ میں پولیس افسران کی طلبی اور قتل کا حکم دینے اور منصوبہ بندی کرنے والوں کی عدم طلبی کا فیصلہ ہوا ہے۔ یعنی قتل کرنے والوں جنہوں نے مالکوں کے حکم کی غلامانہ ذہنیت کے ساتھ تعمیل کی ان کو طلب کیا گیا جن سے ہماری کوئی دشمنی نہیں تھی اور نہ ہی ہماری ان سے کوئی جنگ تھی جبکہ جو میری آمد اور تحریک کو خطرہ سمجھتے تھے ان کو طلب نہیں کیا گیا۔