Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 27, 2018 07:22 pm views : 367

Location : Parliament House

Islmabad- Naeem Ul Haq Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد، ہماری اقتصادی پالیسیوں سے آئندہ پانچ سالوں میں خوشحالی آئے گی، نعیم الحق

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے پاکستان کی ایک سنگین اقتصادی صورتحال کے حوالے سے جو ہماری حکومت نے بجٹ پیش کیا ہے اس پر قومی اسمبلی میں بحث ہورہی ہے، آج میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں آئے ہوئے تقریباً ایک ماہ سے کچھ دن زیادہ ہوئے ہیں اور یقین جانیئے روزانہ ہمیں سابق حکومت کی فضول خرچی اور شاہانہ ٹھاٹ بھاٹ کی نئی معلومات حاصل ہوتی ہیں ، پاکستانی قوم کی دولت کو بے رحمی سے لٹانا قابل مذمت ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں خزانہ بالکل خالی ملا ہے، اس وقت ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ اخراجات پورے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے ہم ان محدو مالی وسائل کو استعمال کریں جو اس وقت ہماری حکومت کو میسر ہے ۔ آئندہ پانچ سالوں میں وہ اقتصادی پالیسیاں جن کا آغاز اب ہماری حکومت میں ہورہا ہے اس کے نتیجے میں پانچ سال کے اندر اندر پاکستان ایک خوشحال ملک بنے گااور عوام کی زندگی میں ہر لحاظ سے بہتری آئے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے بیل آؤٹ پیکج سمیت مختلف آپشنز موجود ہیں، عالمی مالیاتی فنڈز کے لوگ پاکستان آئے ہوئے ہیں انہوں نے پہلے بھی پاکستان کو بحران سے نکالا ہے، ہماری حکومت ان سے گفت وشنید کررہی ہے، ہم جو بھی فیصلہ کریں گے وہ عوام اور پاکستان کے مفاد میں کریں گے کیونکہ ہم واقعی چاہتے ہیں کہ ہمارے مقاصد اور عزائم پاکستان کے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے ان میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

Recent News

Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved