کوئٹہ، کسٹمز کے مختلف چیک پوسٹوں پر چھاپے، بڑے پیمانے پراندرون ملک اسمگل کیا جانے والا غیر ملکی سامان برآمد
کسٹم کوئٹہ نے مختلف چیک پوسٹوں پر چھاپوں کے دوران بڑے پیمانے پراندرون ملک اسمگل کیا جانے والا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا۔
کلیکٹر کسٹم اشرف علی کا کہنا ہے کہ کسٹم کی جانب سے گزشتہ شب کولپور کے علاقے میں کی جانے والی کارروائی میں 834 بوری گٹکا برآمد کرلیا گیا۔ پکڑے گئے گٹکے کی مالیت 5 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ا سمگل کیا جانے والا گٹکا بھارتی کمپنی کا ہے اور اسکا فائدہ براہ راست بھارت کو ملتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔
کلکٹر کسٹم اشرف علی کا مزید کہنا تھا کہ کولپور کے مقام پر ہی ایک ٹرک سے 65 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں لکپاس چیک پوسٹ پر کارروائی میں 219 موبائل فونز برآمد کئے گئے جو اندرون ملک ا سمگل کئے جارہے تھے جبکہ سوراب چیک پوسٹ 600 کارٹن ٹائلز بھی تحویل میں لئے گئے ہیں۔