راولپنڈی، گزشتہ شب شہید ہونے والے دو فوجی سپاہیوں کی نماز جنازہ کوئٹہ کینٹ میں ادا
دہشت گردوں کے خلاف قلات کے علاقے منگھوچار میں جاری آپریشن کے دوران گزشتہ شب شہید ہونے والے 2 فوجی سپاہیوں کی نماز جنازہ کوئٹہ کینٹ میں ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کماندر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے علاوہ دیگر فوجی افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد فوجی جوانوں کا جسد خاکی تدفین کیلئے ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے جہاں پر انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔