لاہور، عالمی یوم سیاحت کے موقع پر محکمہ سیاحت پاکستان کے تحت سیمینار کا انعقاد
عالمی یوم سیاحت کے موقع پر محکمہ سیاحت پاکستان کے تحت الحمرا ء ہال لاہور میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں مختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات کے علاوہ معززین شہر نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ جدید انقلاب دنیا میں تیزی سے سرائیت کررہا ہے، جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ آج ہر انسان کے پاس اسمارٹ فونز ہیں ، اسمارٹ فونز میں ایپس ڈاؤن لوڈ کرکے سیاحت سے متعلق مفید معلومات اور معاملات کا ادراک ممکن بنایا جاسکتا ہے۔کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر قیام وطعام کا مناسب بندوبست بھی ایپس کے ذریعے ممکن بنایا جاسکتا ہے۔
مقررین کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں طلباء ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ طلباء وطالبات سیاحت کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔