Sep 28, 2018 11:54 am
views : 300
Location : Domestic Place
NewYork-FM representing Pakistan to international community, Maleeha lodhi
نیویارک: وزیرِ خارجہ عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے پیش کر رہے ہیں، ملیحہ لودھی
ملیحہ لودھی نے اقوامِ متحدہ کے دورے پر گئے وزیرِ خارجہ کے حوالے سے کہا کہ وہ روسی ہم منصب سے بھی اہم ملاقات کریں گے، ان کا دورہ کامیابی سے جاری ہے۔
نیویارک میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک افغان تعلقات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ زلمے خلیل زاد کو امریکا نے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیرِ خارجہ شاہ محمود اور زلمے خلیل زاد نے افغان مفاہمتی عمل کو کام یاب بنانے پر اتفاق کیا۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات منسوخ ہونا قابلِ افسوس ہے، پاکستان کے ساتھ مذاکرات بھارت کے پاس اہم موقع تھا، پاکستان تمام پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل نہ ہونے سے اقوامِ متحدہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، ہم اقوامِ متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں اصلاحات کے خواہش مند ہیں۔