Sep 28, 2018 12:13 pm
views : 295
Location : Chamber Of Commerce
Islamabad- Finance Mininster Asad Umer In Chamber Of Commerce
اسلام آباد:اسلام آباد میں پانی سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں ،وزیرخزانہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیمبرآف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ بحری نظام اسلام آباد تک نہیں پہنچتا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی معیشت سے متعلق آپ لوگ تجاویزدیں، اسلام آباد کے مسائل کے حل کے لیے چیمبرآف کامرس تعاون کرے۔
اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں پانی سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اسلام آباد کے لیے پانی سے متعلق منصوبوں پرعمل کی منظوری دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آرمیں پالیسی سازی اورٹیکس نظام بہتربنائیں گے، ٹیکس پالیسی بورڈ کوایف بی آر سے الگ کردیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا کہ بہتری کے لیے پاکستان کی معیشت کا بائی پاس ہورہا ہے، بائی پاس کامیاب ہونے کے بعد معیشت ٹریک پر آجائے گی اور دوڑے گی۔