لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف وفود کی ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف وفود کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں اراکین اسمبلی ، تحریک انصاف کے عہدیداران اور بلدیاتی اداروں کے نمائندگان شامل تھے۔اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کو سب سے بہترین صوبہ بنانا میرا عزم ہے۔ہماری نیت صاف ہے اور توجہ کا مرکز عام آدمی ہے۔آنے والے دنوں میں تبدیلی نظر آنا شروع ہو جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی فلاح کیلئے کام کر رہے ہیں۔عوام کی سہولت کیلئے سرکاری دفاتر کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔مجھے صرف اپنے صوبے کے عوام کی پرواہ ہے ۔عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب کو رول ماڈل بنائیں گے ۔