اسلام آباد: نیول چیف کی اٹلی کے وزارت دفاع سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اٹلی دورے کے آخری مرحلے میں نیول چیف کی اٹلی کی وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام اور چیف آف ڈیفنس جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ۔ملاقات میں دفاعی اشتراک ،عسکری تربیت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت ہوئی ۔
اٹلی کے اعلیٰ حکام اور چیف آف ڈیفنس جنرل اسٹاف نے بحری امن و استحکام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ کا اٹلی کا دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت و استحکام دینے کا باعث ہو گا ۔