اسلام آباد: عمران خان اور طیب اردوان موجودہ صدی کے لیڈر ہیں، بشریٰ بی بی
خاتون اول پاکستان بشریٰ بی بی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی برے حالات ہوں عمران خان ہی یہ ملک اُٹھائیں گے، عمران خان اور طیب اردوان موجودہ صدی کے لیڈر ہیں، خان صاحب سے سیکھا انسانیت کی خدمت بڑی عبادت ہے۔
خاتون اول پاکستان نے کہا کہ خان صاحب کو دنیا کی کسی چیز کا لالچ نہیں ہے، قوم خوش قسمت ہے کہ اسے عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے، عمران خان ملک اور غریب عوام کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں، وہ سیاست دان نہیں لیڈر ہیں۔
عمران خان کی اہلیہ نے کہا کہ ان کا سوشل میڈیا کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتی، مجھ سے ملنے والوں کا مقصد عمران خان سے ملاقات ہوتا ہے، میں نے ابتدائی تعلیم لاہور اور اسلام آباد سے حاصل کی، عبادت انسان کا ذاتی معاملہ ہے، رب نے مہارانی کی طرح رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب کا لائف اسٹائل بہت سادہ ہے، وہ نخرے نہیں کرتے، ان میں کسی چیز کا لالچ نہیں ہے، خان صاحب بغیر استری بھی کپڑے پہن لیتے ہیں، ان کے پاس پینٹ کوٹ کے دو سے تین سوٹ ہیں، وہ گرمیوں میں بھی سردیوں کے کپڑے پہنتے تھے، عمران خان کے پاس گرمیوں کے کپڑے بہت کم تھے، اب میں نے خان صاحب کے کپڑے بنانے شروع کردئیے ہیں۔