راولپنڈی :آرمی چیف نے 11دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث 11 دہشت گردوں کی سزائے موت میں توثیق کر دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریب کاری میں ملوث ہیں، دہشت گردوں نے 69 اہلکاروں اور شہریوں کو شہید کیا جبکہ دہشت گردوں کی کارروائیوں میں 148 اہلکاروں اور شہری بھی زخمی ہوئے۔
دہشت گردوں نے فوجی عدالتوں میں جرائم کا اعتراف کیا اور جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دیا گیا تھا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے چار دیگر دہشت گردوں کومختلف سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔