کراچی،وومن پروٹیکشن بل پر اگر صحیح طرح سے عمل درآمد ہوتا تو سندھ کی بیٹیوں کی ہراساں نہیں کیا جاتا،نصرت سحر عباسی
مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ وومن پروٹیکشن بل پر اگر صحیح طرح سے عمل درآمد ہوتا تو سندھ کی بیٹیوں کی ہراساں نہیں کیا جاتا۔
شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کئے بجانے والی فرزانہ جمالی کے ہمراہ ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ فرزانہ علم حاصل کرنے گئی تھی اسے ہراساں کیاگیاانصاف کا پیمانہ یہ ہےکہ حکمران طبقے کی خواتین کہہ رہی ہیں کہ یہاں ڈرامہ ہورہا ہے اگر ایسا ہی ہوتا رہا کوئی بھی لڑکی اپنےاوپر ہونے والے ظلم کے خلاف نہیں نکلے گی اور اسی طرح انہین نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔