Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 28, 2018 06:25 pm views : 383

Location : local place

Karachi- PPP MPA Sohail Anwar Siyal Media Talk
  • Urdu

کراچی، ہندوستان سے آنے والوں کو ہم پال رہے ہیں والے بیان پر آج بھی قائم ہوں، سہیل انور سیال

سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اسمبلی فلور پر کہا تھا کہ ہندوستان سے آنے والوں کو ہم پال رہے ہیں، اس بیان پر آج بھی قائم ہوں۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل  ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسمبلی فلور پر میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، میں کسی اردو زبان بولنے والے کے خلاف نہیں بلکہ اس سوچ کے خلاف ہوں جو بھارت جاکر کہتے ہیں ہم نے پاکستان بنا کر غلطی کی۔ میرا بیان 12 مئی اور سانحہ بلدیہ میں ملوث عناصر کے خلاف تھا، میں نے بوری بند لاشوں کی سیاست کرنے والوں کےخلاف بات کی، اور اپنے بیان پر آج بھی قائم ہوں۔
سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ اردو اسپیکنگ اور سندھی بولنے والے بھائی بھائی ہیں، ہم ہجرت کرنے والوں کے خلاف نہیں، میرے خاندان نے بھی پنجاب سے ہجرت کی، میں خود مہاجر ہوں، مہاجروں کے خلاف بات کا سوچ بھی نہیں سکتا، جو سندھ توڑنے کی بات کرے گا ہم اس کے خلاف ہیں۔
رہنما پی پی پی نے کہا کہ میرے بیان پر کہا گیا کہ میرے بڑے بنیوں کے نوکر تھے وہ سُن لیں ہم تب بھی زمیندار تھے آج بھی زمیندار ہیں، میرے خلاف بات کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ میری تقریر لسانیت پھیلانے کے خلاف تھی میری تقریر چلانے سے پہلے ایم کیوایم کے رہنما محمد حسین کی تقریر چلا کردیکھ لیں جنہوں نے کہا تھا کہ ہم سندھ والوں کو پالتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سہیل انور سیال نے کہا تھا کہ ہندوستان سے آنے والوں کو ہم پال رہے ہیں، ان لوگوں کو ہم نے پناہ دی، ان کو گھر، زمینیں اور اناج دیا

Recent News

Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved