لاہور، 65ء کے موٹر وہیکل آرڈیننس میں سیکشن انتالیس کے تحت ہیلمٹ پہننا لازمی ہے، سٹی ٹریفک آفیسر لاہور
سٹی ٹریفک آفیسر لاہور رانا لیاقت کا کہنا ہے کہ موٹر وہیکل آرڈیننس 1965ء کے سیکشن 39 کے تحت ہیلمٹ پہننے کی پابندی لازمی کرنی ہے۔ لوگوں کو احساس کرتے ہوئے دوسروں کی اور اپنی زندگی بچانے کیلئے ہیلمٹ پہننا پڑے گا۔ اس تناظر میں ہم گاہے بگاہے آگہی مہم بھی شروع کرتے ہیں اور لوگوں کو بچاؤ کا پیغام بھی دیتے ہیں۔ قوانین کی پاسداری کیلئے آگہی مہم جاری رکھی جائے گی۔
ایک انٹرویو کے دوران رانا لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ مہذب قومیں قوانین کی پاسداری کرتی ہیں جبکہ ہمارے یہاں بزور قوت قانون کا پابند بنایا جاتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں رانا لیاقت کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ صرف مال روڈ پر ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف چالان کئے جارہے ہیں البتہ ہائی کورٹ کی سختی سے ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے صرف مال روڈ پر پانچ سے چھ ہزار چالان ہیلمٹ نہ پہننے پر کئے گئے ہیں اس کے علاوہ پورے لاہور میں پینتیس ہزار چالان کئے گئے ہیں۔