اسلام آباد، اقوام متحدہ میں بھارت کو کرارا جواب نہیں دیا گیا، سینیٹر رحمن ملک
اکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمن ملک کا کہنا ہے کہ بھارت میں
سوشل میڈیا پر مجھے مغلظات بکیں جارہی ہیں میں اس کا جواب دوں گا، وزیر
خارجہ شاہ محمود قریشی بیرون ملک جانے سے قبل ہماری بھی رائے لے لیتے تو
اچھا ہوتا کم از کم اقوام متحدہ میں ہمیں شرمندگی نہیں اٹھانی پڑتی، بھارتی
وزیر خارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں جس قسم کی باتیں کی گئیں اس کا
جواب نہیں دیا گیا، بلوچستان میں بھارتی مداخلت، لائن آف کنٹرول کی خلاف
ورزی اور کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم پر اقوام متحدہ میں بات ہونی
چاہیے تھی۔عالمی فورم پر بھارت کا قبلہ درست نہیں کیا گیا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک کا مزیدکہنا تھا کہ وزیر
خارجہ شاہ محمود قریشی واپس آئیں تو ایوان کو ضرور آگاہ کریں کہ وہ کونسی
مجبوری تھی کہ جس پر وہ خاموش رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پیپلزپارٹی کی قیادت کو
بدنام کیا جارہا ہے، کردار کشی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کا
فیصلہ ہے کہ جب تک کسی کیس کا فیصلہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک کسی بھی سیاسی
شخصیت کا میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، پیمرا کیوں سورہا ہے، سپریم کورٹ کے
فیصلے پر عملدرآمد کیوں نہیں ہورہا، پیمرا سے جواب مانگا جائے۔