لاہور، بارش نے موسم خوشگوار بنادیا
لاہور
کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نے موسم سہانا
بنادیا۔ صبح سے ہی لاہور شہر میں موسم نے تیور دکھائے اور ابر رحمت برستے
ہی موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔ ابر رحمت برستے ہی لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل
اٹھے۔پھول ، پتے نکھر گئے اور فضا مہک اٹھی۔
بارش کے بعد منچلے سڑکوں پر نکل آئے اور خوب ہلہ گلا کیا۔
بارش سے جہاں ایک طرف لوگ محظوظ ہوئے تو دوسری طرف سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے عوام کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔