لاہور، تحریک آزادی کے ہیرو بھگت سنگھ کی آج 111 ویں سالگرہ منائی گئی
تحریک آزادی کے ہیرو بھگت سنگھ کی آج 111 ویں سالگرہ منائی گئی۔ بھگت سنگھ
سوسائٹی کے تحت لاہور ہائی کورٹ میں منائی جانے والی سالگرہ کی تقریب میں
وکلاء اور معززین شہر نے شرکت کی۔ بھگت سنگھ سوسائٹی کے چیئرمین شیخ امتیاز
نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔
مقررین نے بھگت سنگھ کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے تحریک آزادی میں ان کی جدوجہد کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ تحریک آزادی کے ہیرو بھگت سنگھ کو کیمپ جیل شادمان چوک میں پھانسی دی گئی تھی۔