Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
لاہور، گورنر پنجاب چوہدری محمد
سرور سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی ملاقات
گورنر
پنجاب چوہدری محمد سرور سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے
ملاقات کی۔گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں قومی و صوبائی معاملات پر
تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بائیس
کروڑ عوام کسی بھی غیر ملکی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے پاک فوج کے ساتھ
شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ افواج پاکستان نے جس بہادری اور دلیری سے دہشت گردوں
کو شکست دی ہے اس پر پوری قوم کو فخر ہے ۔
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ
پاکستان کی مسلح افواج اپنے وطن کا دفاع کرنا بخوبی جانتی ہے ، پاکستان
کی سا لمیت اور بقاء سے بڑھ کر ہمیں اور کوئی چیز عزیز نہیں ۔ کور کمانڈر
لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو عہدہ
سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔