کراچی: ایس ایس یو کے29 کمانڈوز نے تربیت مکمل
اس سے قبل ایس ایس یو کے 67کمانڈوز نتھیاگلی میں نیوی سیلز کمانڈوز کی جانب سے فراہم کی جانے والی تربیت حاصل کرچکے ہیں۔کمانڈوز کو دوران تربیت فضائی حملہ، بس حملہ، اسنائپرفائرنگ، روم کمبٹ ،کلوزکوارٹربیٹل ریپیلنگ، تیراکی کے بنیادی اصول ، ہتھیاروں کے استعمال کے طریقہ ء کار اور جسمانی صحت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایس پی ایس ایس یو عبدالستار بھٹو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ پاکستان کثیرُالجہتی، امن وامان اورسیکیورٹی کے مختلف چیلنجز کا سامناکررہاہے، نیوی سیلز کمانڈوز کی جانب سے کمانڈوز کو فراہم کی جانے والی تربیت سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کوناکام بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ کمانڈرنیول سیل ذیشان حیدراور دیگر افسران کی جانب سے جدید طرز کی تربیت ایس ایس یو کے کمانڈوز کو فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیااور امید ظاہر کی کہ پاکستان نیوی کی جانب سے ایس ایس یو کے کمانڈوز کو تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔