کراچی :امراض قلب کا مکمل مفت علاج پیپلزپارٹی کا خصوصی ایجنڈا ہے،بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے دل کے امراض سے بچاﺅ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ مختلف این آئی سی وی ڈی یونٹ حکومت سندھ کے لیے باعث فخرہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ امراض قلب کا مکمل مفت علاج پیپلزپارٹی کا خصوصی ایجنڈا ہے، حکومت سندھ نے تاحال این سی آئی وی ڈی کے 8 سینٹرقائم کیے، سہولتوں سےسندھ اوردیگرصوبوں کے افراد مستفید ہو رہے ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کا عالمی دن 29 ستمبر کومنایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاوُ کے لیے شعور پیداکرنا ہے