Sep 29, 2018 12:00 am
views : 330
Location : Ministry of National Health
Islambad- Federal Health Minister chairs meeting
اسلام آباد، پاکستان میں نرسنگ اور مڈوائفری کے پیشہ کو مزید مضبوط اور بہتر بنایا جائیگا، وفاقی وزیر صحت
وفاقی وزیر برائے قومی صحت سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن عامر محمود
کیانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نرسنگ اور مڈوائفری کے پیشہ کو مزید مضبوط
اور بہتر بنایا جائے گا۔
وزارت قومی صحت میں نرسنگ اور مڈوائفری شعبہ کے شراکت داروں کے اجلاس کی
صدارت کرتے ہوئے عامر محمود کیانی کا مزید کہنا تھا کہ صحت کی یکساں کوریج
وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ملک کو اس وقت نرسنگ پروفیشنلز کی کمی
کا سامنا ہے اور اس ضمن میں درست سمت میں مختصر اور طویل المدتی اقدامات کی
ضرورت ہے۔ حکومت درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن معاونت کرے گی
تاکہ ملک میں پیشہ ورانہ نرسوں کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نئی پالیسیوں ، سرمایہ کاری اور قواعد میں
بہتری لاکر اس پیشے کو بین الاقوامی معیارات کے برابر لائے گی۔
اجلاس میں مختلف شعبوں کے سربراہان، مسلح افواج کی نرسنگ سروسز، صوبائی نمائندوں اور بین الاقوامی سطح کے ماہرین نے شرکت کی۔