Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 06, 2019 03:42 pm views : 390

Location : ATC Courts

Karachi- Farooq Sattar Appears in ATC
  • Urdu

کراچی، ایم کیو ایم کے وزرا نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام نہیں کیا، فاروق ستار

کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر اور 22 اگست کو میڈیا ہاؤسز پر حملے سے متعلق دو مقدمات کی سماعت ہوئی تو فاروق ستار اور ایم کیو ایم کے رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فاروق ستار اور عامر خان کو دیر سے آنے پر 5 سو روپے جرمانہ کرتے ہوئے ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے ایم کیو ایم وزرا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اقتدار میں ہے عوام پوچھے کہ پانی کے مسئلے پر اس نے کیا کیا، ایم کیو ایم پاکستان کے وزیر آئی ٹی خالد مقبول، وزیر قانون فروغ نسیم اور دیگر وزرا سے بھی عوام سوال کرے، کراچی والوں کی دکانیں توڑی گئیں عوام اس کا بھی ایم کیو ایم پاکستان سے سوال کریں۔
عمران خان کی جانب سے ایم کیو ایم وزرا کو نفیس کہنے سے متعلق سوال کے جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وزرا نفیس کیسے ہوگئے یہ جواب تو وہ وزرا ہی دیں گے، ایم کیو ایم میں ووٹرز، شہدا اور کارکنان نفیس ہیں، ایم کیو ایم کے وزرا اور میئر کراچی وسیم اختر نے عوام کی فلاح و بہود کے لئے کام نہیں کیا، یہ لوگ عوام کے سامنے جواب دہ ہیں، اگر ایم کیو ایم سے جاگیر دار اور وڈیرے نکل جائیں تو اس سے اچھی جماعت نہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے، ایم کیو ایم ماضی میں حیدرآباد کی خدمت نہیں کرسکی، کیونکہ ہمیں دیگر جماعتوں کا تعاون نہیں ملا، وزیراعظم کے کراچی کے لیے 162 ارب روپے کے پیکیج کا خیر مقدم کرتا ہوں، تاہم ہمیں یہ 162 ارب روپے کا پیکج نہیں چاہیے، ہم عمران خان کو یہ پیکج واپس کرتے ہیں، بلکہ اس کی جگہ ہمیں سرکلر ریلوے کا نظام بحال چاہیے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved