لاہور،سابق اولپینز ایک بار پھر ہاکی بچانے کے لئے اکٹھے ہوگئے
لاہور
پریس کلب میں خواجہ طارق عزیز، منظور جونیئر، خواجہ جنید ،ثقلین سمیت سابق
اولمپیئنز کی بیٹھک، وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ، فیڈریشن
کو مستعفی ہونے کا ایک مہینے کا الٹی میٹم دے دیا۔
سابق اولپینز ایک بار
پھر ہاکی بچانے کے لئے اکٹھے ہوگئے، لاہور پریس کلب میں پاکستان
اولمپیئنیز فورم کے سیمینار میں سابق ہاکی اولمپینز خواجہ طارق عزیز،سلیم
ناظم، حنیف خان، خالد بشیر، منظور جونیئر، خواجہ جنید، کرنل ریٹاٸرڈ مدثر،
نوید عالم، محمد ثقلین، سندھ کے سابق وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے
پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور قومی کھیل کی تنزلی
کا ذمہ دار ٹھرایا۔
سینئر اولمپئنز نے بہتری کے لئےتجاویز دیتے ہوۓ گراس
روٹ سطح پر توجہ دینے اور میرٹ پر آفیشلز اور کھلاڑیوں کے انتخاب پر زور
دیا، سیمینار کے اختتام پر پاکستان کے مختکف ہاکی کلب کے کھلاڑیوں نے کتبے
اٹھا کر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
اس حوالے سے
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اسپورٹس اینکر مرزا اقبال
بیگ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالت کو دیکھ کر لگتا ہے پاکستانی کی ہاکی میں
بڑی تبدیلیاں آنے والی ہیں جبکہ وزیر اعظم کو ابھی اس سلسلے میں اقدامات
کرنا ہوں گے۔