پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا ویلفیئر فاؤنڈیشن کا دورہ
پاکستان تحریک انصاف کے
رہنما اور ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کراچی کے علاقے لائنز ایریا
میں واقع ویلفیئر فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور وہاں موجودمعزور افراد سے
ملاقات کی ۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ معزوروں کے حوالے سے سندھ حکومت اور متعلقہ
اداروں کو آگےآنا ہوگا،اس حوالے سے بحیثیت اپوزیشن پارٹی ہم سے جو ہوا ہم
کریں گے،اور مطالبہ کروں گا کہ سندھ حکومت قانون کے مطابق معذور افراد کو
نوکریوں میں انکا حق دے۔
خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ
سندھ نے نوکریوں کا اعلان کیا ہے ان سے درخواست کروں گا کہ پڑھے لکھے معذور
افراد کو بھی نوکریاں دی جائیں۔