میئر ٹورنٹو جی ٹی اے ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی اہم تفصیلات سے بے خبر
اونٹیریو کے وزیر اعظم ڈوگ فورڈ جی ٹی اے ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ متعارف کرا نے
کیلئے تیار ہیں لیکن ٹورنٹو کے مئیر جان ٹوری منصوبے کی اہم تفصیلات سے
آگاہ نہیں ہیں جن میں منصوبوں میں تبدیلیاں اورٹیکس کنندگان متوقع 30بلین
ڈالر لاگت میں کتنا ادا کریں گے ، کی تفصیلات وغیرہ شامل ہیں۔ زرائع کا
کہنا ہے کہ فورڈ کی حکومت صوبائی بجٹ کی شام کو منصوبے کا عوامی سطح پر
اعلان کرے گی۔ زرائع کے مطابق اس میں شرکت کیلئے ٹوری پر دباؤ کے باوجود
انہوں نے اس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ اس کا اعلان اب ٹورنٹو کے باہر
ہوسکتا ہے۔اس سے قبل ٹوری کا کہنا تھا کہ شہر کا عملہ اور صوبائی عملہ
ٹرانزٹ پر بات چیت کررہا ہے۔
کوئنز پارک اور سٹی ہال میں افسران کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو اور جی ٹی اے
ٹرانزٹ کا مستقبل ایک بہت بڑاسنگین مسئلہ ہے جو کہ انکے درمیان سیاسی جنگ
پیدا کرسکتا ہے،سٹی ہال ذرائع کا کہنا ہے کہ مئیر تشویش کا شکار ہیں کہ
ٹرانزٹ نیٹ ورک پلان میں مجوزہ تبدیلیاں شہر میں پہلے سے ہی زائد المعیاد
ٹرانزٹ توسیع میں تاخیر کا خطرہ پیدا کررہی ہیں اور ایسا نہ ہو مئیر اس بات
کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہیں ۔