جنوبی کیوبیک میں منجمد بارش اور تیز ہواؤں کے بعد نظام زندگی متاثر
جنوبی کیوبیک میں منجمد بارش اور تیز ہواؤں کے بعد لاکھوں لوگ اب بھی بجلی
کی سہولت سے محروم ہیں۔کیوبیک ہائیڈرو کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث شاخیں
اور درخت نیٹ ورک میں رکاوٹ بن گئے ہیں جس سے 2لاکھ 75ہزار لوگ بجلی سے
محروم ہیں۔اس کراؤن کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اس سے متاثر ہونے والے اہم
علاقوں میں لاویل،لینوڈیئر ،لارینشینز اوردیگر علاقے شامل ہیں ۔ دریں اثناء
، لاویل شہر نے بجلی کے بغیر لوگوں کی مدد کرنے کیلئے رات کے لیے دو
کمیونٹی سینٹرز کھول دیے۔ منگل کی صبح تک 80ہزار لوگوں کو بجلی فراہم نہیں
کی گئی لینوڈیئرمیں نوے ہزار سے زائد لوگ ابھی تک اندھیرے میں ہیں۔ہائیڈرو
کیوبیک کے ترجمان لوئس اولیور بیٹی کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش سے کم متاثر
ہونے والے خطوں سے ٹیموں کو مدد کیلئے بلایا گیا ہے۔