کینیڈا کی بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز میں سے ایک کواڈریگا سی ایکس باضابطہ طور پر دیوالیہ قرار
کینیڈا کی بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز میں سے ایک کواڈریگا سی ایکس کو
باضابطہ طور پر دیوالیہ قرار دے دیا گیا ہے۔یہ اعلان نووا اسکوچیا کے جج
کی جانب سے کیا گیا جنہوں نے فیصلہ دیا کہ ایک لاکھ پندرہ ہزارصارفین نقد
اور بٹ کوائن اور ایتھریئم سمیت کرپٹو کرنسی میں 260ملین ڈالر سے زائد
ملکیت رکھتے ہیں۔اس سلسلے میں فیڈرل بنک رپٹی اینڈ انسولوینسی ایکٹ کے تحت
ایرنسٹ اینڈ ینگ کو ٹرسٹی کے طور پر تحقیقاتی طاقتیں دی جائیں گی ۔ اس پیشہ
ورانہ کمپنی کے پاس اب دستاویزات کی پیداوار اور گواہوں سے گواہی لینے کے
حقوق ہیں۔کواڈریگا فن ٹیک سولیوشن کارپوریشن اور اس سے متعلقہ کمپنیوں کو
کمپینیز کریڈیٹرز ارینجمنٹ ایکٹ کے تحت 5فروی کو قرض دہندگان سے تحفظ فراہم
کیا گیا تھا لیکن اب یہ واضح ہوگیا ہے کمپنی کے پاس کوئی حقیقی اثاثے نہیں
ہیں اور گم شدہ فنڈ ز کی ریکوری کا عمل مشکل ہوگا۔اس ایکسچینج کا آپریشن
اسکے واحد ڈائریکٹر تیس سالہ گیرلڈ کاٹن کی جے پور بھارت سفر کے دوران
اچانک موت کے بعد 28جنوری کو بند ہوگیا تھا۔