اینڈریو شیئر کی آنلائن بیانات میں ایڈیٹنگ ثابت کرتی ہے کہ انہوں نے حد سے تجاوز کیا،لبرلز
کینیڈین حکمران جماعت کے اراکین جسٹن ٹروڈو کی جانب سے اینڈریو شیئر کے
خلاف قانونی کارروائی کے اقدام کا دفاع کررہے ہیں ۔ لبرلز کا کہناہے کہ
کنزرویٹو رہنماء کی جانب سے آن لائن بیانات میں ایڈٹنگ یا ڈیلیٹنگ ثابت
کرتا ہے کہ وہ ایس این سی لاویلن معاملے میں وزیر اعظم کے کردار پر تنقید
کرنے میں کافی آگے چلے گئے تھے۔گورنمنٹ ہاؤس لیڈر بارڈش چیگرنے ہاؤس آف
کامنز میں کہا کہ اپوزیشن رہنماء یہ دکھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ اپنے
بیانات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ غلط ہے ، حالانکہ وہ
کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنے بیانات پر قائم ہیں لیکن حقیقت میں اپنے آن لائن
بیانات کو یا تو ایڈٹ کررہے ہیں یا تو انہیں مکمل طور پر مٹا رہے ہیں۔