ٹورنٹو ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ اور ڈرائیورز کی یونین کے درمیان معاملات طے پاگئے
ٹورنٹو
ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ اور ڈرائیورز کی یونین کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں
جس کے بعد ڈرائیورز کی جانب سے ممکنہ ہڑتال مؤخر کردی گئی ہے۔
نیا تین سالہ معاہدہ جس میں اب بھی توثیق کی ضرورت ہےجو کہ ٹورنٹو کے شمالی اور مشرقی ڈویژنز کے ڈرائیورز کیلئے ہے۔
ممکنہ
ہڑتال کے سبب ٹی ڈی سی ایس بی کے چار ہزار دو سو پینتیس جبکہ ٹی ڈی ایس
بی کے چار ہزار ایک سو پانچ طالب علم متاثر ہوسکتے تھے جن میں اکثریت یونگ
اسٹریٹ کے مشرقی اسکولوں کی ہے۔
یونیفر لوکل فور سکس ٹو ایٹ کی صدر
ڈیبی مونٹگومیری کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز کی یونین کے ساتھ معاہدہ طے پا
جانا خوش آئند ہے جبکہ یونیفر کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ
ڈرائیورز کا احترام کیا جائے اور انہیں معاوضہ دیا جائے جس کے وہ مستحق
ہیں۔
ہڑتال کی کال دینے والے ڈرائیور مذاکرات کے دوران بہتر تنخواہ اور کام کرنے کے حالات تلاش کر رہے تھے۔
یونیفورڈ
ڈائریکٹر آف روڈ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے والدین اور عوام کی جانب سے
ڈرائیورز کو سراہا جا رہا ہے جبکہ منصفانہ زندگی ہمارے ممبرز کا حق بھی ہے۔