کینیڈا کی بیس مقبول ترین ویب سائٹس کا الیکشن کے دوران سیاسی اشتہارات قبول نہ کرنے کا فیصلہ
کینیڈا
کی بیس مقبول ترین ویب سائٹس سیاسی اشتہارات کو قبول نہیں کررہیں اور
اشتہاری رجسٹریشن بھی قائم نہیں کر رہیں جو کہ پارلیمان کی جانب سے منظور
کردہ نئے انتخابی قوانین کے تحت ہیں۔
کینیڈین
میڈیا کے مطابق بہت سارے آن لائن آپریشنز نے خاموش طور پر فیصلہ کیا ہے کہ
نئے قوانین کو اثر انداز ہونے سے قبل باقی دو مہینوں میں رجسٹری قائم کرنا
بہت مشکل ہے، یا اس بات کا یقین کرنے کے لئے کہ تیسری پارٹی کے اشتہارات
ان کے ذریعہ متاثر نہ ہوں۔
ٹیک جائنٹ مائیکروسوفٹ کی جانب سے اسکے تمام
پلیٹ فارمز پر سیاسی تشہیر پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا جن میں
بنگ،اور ایم ایس این بھی شامل ہیں۔
مائیکروسافٹ کے سیاسی اشتہاری کو روکنے کا فیصلہ دنیا بھر میں خاموشی سے دو ہفتے پہلے شروع کیا گیا۔
الیکشن
کینیڈا نے گزشتہ ہفتے آن لائن پلیٹ فارمز کو ہدایت جاری کی ہے کہ انہیں
نئے قواعد کے مطابق عمل کرنے میں مدد ملے گی،بہت سے سائٹس صرف کینیڈا میں
سیاسی اشتہارات کو قبول کرنے کے لئے نہیں جا رہے ہیں۔
قبل ازیں گوگل دوٹ
کام اور گوگل دوٹ سی اے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ گوگل ایڈز پروگرام
انتخابی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی سیاسی اشتہارات کو قبول نہیں کرتا۔
ریڈٹ
کینیڈا کی دس مصروف ترین ویب سائٹس میں سے ایک ہے ریڈٹ کے ترجمان کے مطابق
کینیڈا میں کسی بھی قسم کے سیاسی اشتہارات کو قبول نہیں کیا جائیگا،آنلائن
کلاسیفائیڈ ایڈورٹائزنگ ویب سائٹ کی جی جی کی جانب سےبھی اشتہارات نہ
چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح ایمیزون دوٹ سی اے کی جانب سے بھی
کہا گیا ہے کہ ایمیزون ٹھرڈ پارٹی اشتہارات قبول کرتا ہے تاہم اگر سیاسی
اشہارات کو قبول کیا گیا تو یہ اپلیسی کی خلاف ورزی ہوگی۔
کچھ مزید
سائٹس نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ کونسل کے نئے قوانین کو انتخابات
کے دوران آن لائن ایڈورٹائزنگ کرنے کے لۓ لے جائیں گے یا نہیں۔