کینیڈین اپنے کچرے کے استقبال کیلئے تیار رہیں،فلپائنی صدر
فلپائن
کے صدر کی جانب سے کینیڈا میں کچرا بھیجنے کے دھمکی کے ایک ہفتے بعد کہا
گیا ہے کہ کچرے کو کینیڈا کے خوبصورت بیچز پر ڈمپ کیا جائیگا،ڈوترتے نے ایک
تقریب کے دوران گرابیج ایشو سے متعلق کینیڈا کا تنقید کا نشانہ بنایا،انکا
کہنا تھا کہ میں انہیں بتاؤں گا اور اگلے ہفتے کچرے کو بحری جہازوں میں
لوڈ کرنا شروع کردیں گےاگر کینیڈا نے اپنے کچرے کو قبول نہیں کیا تو اسے
کینیڈا کے خوبصورت ساحلوں پر ڈمپ کردیں گے۔
فلپائن
نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ صدر کے ترجمان سلوادور پنیلو نے ایک پریس
بریفنگ کے دوران پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی،انکا کہنا تھا کہ مجھے نہیں
لگتا کہ کوئی بھی ملک ایک اور عالمی جنگ کا خواہاں ہو سکتا اس سے ہم سب
متاثر ہوںگے۔
ایسا پہلی بار ہوا ہے جب فلپائنی حکام کی جانب سے اس کچرے
کے حوالے سے کوئی بیان سامنے آیا ہو جوکہ دو ہزار تیرہ اور چودہ میں
کینیڈین فرم کی جانب سے منیلا کو بھیجا گیا تھا۔
دوترتے کا کہنا تھا کہ کینیڈینز اپنے کچرے کے استقبال کی تیاریاں کر لیں۔
رواں
ماہ کے آغاز میں ماحولیاتی اور قانونی گروپس کی جانب سے ٹروڈو کو مشورہ
دیا گیا تھا کہ ٹروڈو اس کچرے کو واپس لاکر ڈسپوزل کرنے کے احلامات جاری
کریں۔