وینزویلا میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کرگیا، صدر مدورو کا تختہ اُلٹنے کی سازش
وینزویلا
میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کرگیا، صدر مدورو کا تختہ اُلٹنے کی سازش
کی گئی ہے،وینز ویلا کے دارالحکومت کراکس میں فوجی اڈے کے قریب اپوزیشن کے
حامیوں اور فوج میں جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 69 افراد زخمی ہو گئے
ہیں۔
امریکی حمایت یافتہ اور خود ساختہ صدر جون گوائیڈو نے فوج کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ بھی کر دیا۔
دوسری
جانب برازیلین حکام کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے بہت سے فوجیوں نے اس کے
سفارت خانے میں پناہ لے لی جبکہ اسپین، میکسیکو اور کولمبیا میں وینزویلا
کے سفارت خانوں کے باہر مدورو کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا وینزویلا کے عوام کی آزادی کی حمایت میں اُن
کے ساتھ ہے اور ٹرمپ نے کیوبا کو مدورو کی حمایت ترک نہ کرنے کی صورت میں
کڑی پابندیوں کی دھمکی دے دی۔
یورپی یونین نے وینزیلا کے معاملات کو سیاسی طور پر حل کرنے پر زور دیا ہے۔