May 01, 2019 09:56 pm
views : 286
Location : North Carolina
2 Dead, 4 Injured At Charlotte Campus Of University Of North Carolina
امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 4زخمی
امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ۔
میڈیا
ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 17 اور 18 سال کے درمیان کی
ہیں ، جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 2 زخمیوں کی حالت
نازک ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد یونیورسٹی کی لائبریری اور
دیگر کمروں سے طلباء کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے ایک
شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ
فائرنگ کے واقعے بعد یونیورسٹی کیمپس کو لاک کردیاگیا ہے اور سیکیورٹی
اہلکار عمارت میں سوئپنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔