May 01, 2019 10:56 pm
views : 292
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Foreign Office Spokesperson Dr Muhammad Faisal Media briefing
اسلام آباد، تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوئی، ترجمان دفترخارجہ
دفتر
خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کو خالصتاً حق خود
ارادیت کی تحریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں تحریک آزادی
کشمیر کو دہشت گردی سے منسلک کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دی گئی ہے۔
اسلام
آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا
کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی کمیٹی پر سیاست کی مخالفت کرتا
ہے۔بھارت اور ان کے میڈیا نے پاکستان اور جدوجہد کشمیر کوبدنام کرنےکی کوشش
کی حالانکہ مقبوضہ وادی میں تحریک آزادی خالصتاً حق خودارادیت کی تحریک
ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی
سنگیں خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور اس وقت بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی
ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔دہشت گردی پر پاکستان کاموقف واضح ہے اور ہم ہر
قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہیں، وزیراعظم واضح کرچکے ہیں کہ کالعدم تنظیموں
کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کی کمیٹی اجلاس پر پر بات
کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نےہمیشہ کمیٹی کے تمام تکنیکی
معاملات کااحترام کیا اور کمیٹی کے سیاسی استعمال کی مخالفت کی۔بھارت،
مسعود اظہر کو پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونےکو اپنی فتح قرار دے رہا ہے
جس کے لیے بھارت نے 5 بار پہلے بھی کوشش کی تھی۔اقوام متحدہ میں مولانا
مسعود اظہر کے حوالے سے ہونے والے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا
کہ بھارت نے مسعوداظہر کےخلاف پلوامہ اور کشمیر سےمتعلق اپنا موقف تبدیل
کیا ہے اور اب بھارت نے کشمیر سے متعلق الزام واپس لیا ہے، یہ فیصلہ چین
کےساتھ مشاورت کےبعد ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب مسعوداظہر کے اثاثے
منجمد، سفری پابندی، اسلحے کی خریدوفروخت پرپابندی ہوگی، پاکستان ان
پابندیوں پر فوری طور پر عمل درآمد کرے گا۔پاکستان سے آج تک کسی نے
پابندیوں کااطلاق نہ کرنےکی شکایت نہیں کی کیو نکہ پاکستان، اقوام متحدہ کی
تمام پابندیوں پر عمل درآمد کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ
پاکستان کاموقف تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد مقامی اور قانونی ہے، کشمیر کا
مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں موجود ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام
متحدہ کی قراردادوں اور عوامی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔