May 02, 2019 02:26 pm
views : 282
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- NAB needs to 'work harder' to get Shehbaz's bail cancelled
اسلام آباد، نیب وکیل کو شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے محنت کرنا پڑے گی، سپریم کورٹ
عدالت
عظمیٰ نے نیب کے وکیل نعیم بخاری سے کہا ہے کہ آپ کو سابق وزیر اعلیٰ
پنجاب شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے محنت کرنا پڑے گی۔
جسٹس عظمت
سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سابق وزیر اعلیٰ
پنجاب شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی۔ شہبازشریف کی جانب سے
سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی پیش ہوئے۔ فواد حسن فواد کے وکیل اعظم نذیر
تارڑ نے کہا کہ کیس میں اضافی دستاویزات جمع کروانا چاہتا ہوں۔
جسٹس
عظمت سعید نے حکم دیا کہ کرپشن میں کس کا کیا کردارتھا تفصیل بنا کر پیش کی
جائیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی الزامات کا چارٹ بنا کر پیش کرنے کی
ہدایت کی۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ جس نے کاغذات جمع کروانے ہیں
کروا دے، ہم نیب کے وکیل اور تفتیشی افسر کو تفصیل سے سنیں گے۔
جسٹس
عظمت سعید نے نیب کے وکیل نعیم بخاری سے کہا کہ آپ کو ضمانت منسوخی کیلئے
محنت کرنا پڑے گی۔ سپریم کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت
15 مئی تک ملتوی کردی۔