Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 31, 2019 10:11 am views : 315

Location : punjab

Rahim Yar Khan- Death toll from Tezgam train fire reaches 62, scores injured
  • Urdu

رحیم یار خان، تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی سے 62افراد جاں بحق، 30 زخمی
http://www.tnnasia.tv

 لیاقت پور کے قریب گیس سیلنڈر  پھٹنے سے  تیز  گام ایکسپریس کی بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 62 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ حادثے میں  متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔
 کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں حادثہ گیس سلینڈر پھٹنے سے حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 62 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ڈی پی او رحیم یار خان نے  حادثے میں 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ریسکیو ہیڈ بہاولپور باقر حسین کے مطابق آگ سے جلنے والی بوگیوں سے اب تک 62 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
ڈی پی او نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور اور بہاول پور کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے سانحے کے مقام پر پہنچ کر سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں  جب کہ آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر بھی سانحے کی جگہ پہنچ گیا ہے جس سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کےڈاکٹرز اورپیرا میڈیکس بھی امدادی کارروائیوں مصروف ہیں۔
سی ای او ریلوے اعجاز احمد کے مطابق مسافر ٹرین میں سلینڈر دھماکے سے تین بوگیوں کو آگ لگی جس میں دو اکنامی اور ایک بزنس کلاس بوگی شامل ہے جب کہ حادثے سے کوئی ٹریک متاثر نہیں ہوا اور ٹرینیں شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں۔
ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ آگ ٹرین کی بوگی نمبر 3،4،5  میں لگی، تینوں متاثرہ بوگیوں کے زیادہ تر ٹکٹس ایک ہی مسافر کے نام پر بک کرائےگئےتھے جس وجہ سے انفرادی نام نکالنےمیں مشکل ہورہی ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق متاثرہ ٹرین سےجلی ہوئی بوگیاں الگ کرکے ٹرین روانہ کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے  شیخ رشید نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ٹرین کی تین بوگیاں متاثر ہوئیں، لوگ اجتماع پر جا رہے تھے، مسافروں کے دو سلینڈر پھٹنے کے باعث بوگیوں میں آگ لگی اور زیادہ تر ہلاکتیں مسافروں کے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ کھاریاں اور ملتان میں برن یونٹس ہیں لہٰذا شدید زخمیوں کو رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ریلوے کی غلطی نہیں بلکہ مسافروں کی غلطی ہے، مسافروں نے ناشتہ بنانے کے لیے سلینڈر جلایا جس کے بعد چلتی ٹرین میں آگ لگ گئی۔
شیخ رشید نے کہا کہ مسافر ٹرین میں سلینڈر کیسے لے کر پہنچے اس کی تحقیقات کی جائے گی، مسافر چولہے اپنے تھیلے میں رکھ دیتے ہیں اور قانون سے نہیں ڈرتے، کراچی سے مسافر سلینڈر لے کر چڑھے تو نوٹس لیں گے، چھوٹے اسٹیشنوں پر اسکینر کا نظام موجود نہیں لہٰذا تحقیقات کریں گے کہ مسافر سلینڈر لیکر کون سی اسٹیشن سے چڑھے۔
وزیراعظم عمران خان نے حادثے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھی حادثے پر دلی دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعاہے۔

Recent News

4.4-Magnitude Earthquake Jolts Balochistan's Loralai, No Damage Reported 1:04
4.4-Magnitude Earthquake Jolts Balochistan's Loralai, No Damage Reported
Jul 08, 2026 11:49 am
Cargo Plane Bound for Karachi Goes Missing Over Arabian Sea, Search Operation Underway 1:04
Cargo Plane Bound for Karachi Goes Missing Over Arabian Sea, Search Operation Underway
Jul 08, 2026 10:52 am
President Zardari, Kyrgyz President Zhaparov Agree to Expand Bilateral Cooperation 1:41
President Zardari, Kyrgyz President Zhaparov Agree to Expand Bilateral Cooperation
Jul 07, 2026 04:52 pm
Solar Demand Slows as Prices Dip, Sellers Say Buyers Await Further Cuts 2:33
Solar Demand Slows as Prices Dip, Sellers Say Buyers Await Further Cuts
Jul 07, 2026 04:30 pm
President Zardari Visits Rukh Ordo Cultural Center in Kyrgyzstan 1:21
President Zardari Visits Rukh Ordo Cultural Center in Kyrgyzstan
Jul 07, 2026 04:02 pm
President Asif Ali Zardari Arrives in Kyrgyzstan for Official Visit 1:19
President Asif Ali Zardari Arrives in Kyrgyzstan for Official Visit
Jul 07, 2026 03:44 pm
Major Terror Plot Foiled in Karachi as CTD Arrests Two Suspected BLA Militants 1:02
Major Terror Plot Foiled in Karachi as CTD Arrests Two Suspected BLA Militants
Jul 07, 2026 12:08 pm
9 Police Personnel, Including Two SHOs, Martyred in Terrorist Attack in Ziarat 1:18
9 Police Personnel, Including Two SHOs, Martyred in Terrorist Attack in Ziarat
Jul 07, 2026 11:10 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved