Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 31, 2019 10:44 am views : 273

Location : Washington

Washington- US House of Representatives approves resolution to declare Turkey as genocide
  • Urdu

واشنگٹن، امریکی ایوان نمائندگان میں ترکی کو نسل کش قرار دینے کی قرارداد منظور
http://www.tnnasia.tv

امریکا کے ایوان نمائندگان نے سرکاری سطح پر سلطنت عثمانیہ کو نوے کی دہائی کے آغاز سے وسط تک آرمینیائی قوم کی نسل کشی کا مرتکب قرار دے دیا ہے جب کہ کردوں کے خلاف فوجی کارروائی پر ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں 1915 سے 1923 کے درمیان 15 لاکھ سے زائد آرمینیائی مرد، خواتین اور بچوں کے قتل عام پر سلطنت عثمانیہ کو مرتکب ٹھہرانے کے لیے قرارداد پیش کی گئی جس کی حمایت میں 405 ووٹ پڑے جب کہ مخالفت میں صرف 11 ووٹ آئے، علاوہ ازیں امریکی ایوان نمائندگان نے کردوں کیخلاف فوجی کارروائی پر ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ترکی کو آرمینیائیوں کی نسل کشی پر ترکی کی مذمت سے متعلق قرارداد پیش کرنے کے لیے 19 برس سے کوششیں جاری تھیں جو کسی نہ کسی مرحلے پر دم توڑ جاتی تھیں تاہم اس بار نہ صرف قرار داد پیش ہوئی بلکہ اسے تالیوں کی گونج میں کثرت رائے سے منظور بھی کرلیا گیا۔
سلطنت عثمانیہ کے ہاتھوں لاکھوں آمینیائی باشندوں کی ہلاکت کو 30 ممالک سرکاری سطح پر تسلیم کرتے ہیں جس میں نیا اضافہ امریکا ہے تاہم ترکی اس الزام کو مسترد کرتے آیا ہے۔ ترکی نے امریکی ایوان نمائندگان کی قراداد پر شدید ردعمل دیا ہے اور جلد ہی صدر طیب اردگان آرمینیائی نسل کشی اور پابندیوں پر پالیسی بیان جاری کریں گے۔
یاد رہے کہ مغربی ممالک 1915 سے 1923 تک آرمینیا میں سلطنت عثمانیہ پر لاکھوں آرمینیائی باشندوں کے قتل عام کا الزام دھرتے ہیں تاہم ترکی کا موقف ہے کہ آرمینیائی قوم نے پہلے آذری مسلمانوں کی نسل کشی اور انہیں آذر بائیجان ہجرت پر مجبور کیا جس کے بعد آرمینیائی ترکی کے علاقوں پر قابض ہونے کی کوشش کی۔ جنگ عظیم اول میں ترکی میں آباد آرمینیائی باشندے فرانس، برطانیہ اور روس کے حامی تھے اور اس دوران ہونے والی ہلاکتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

Recent News

Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved